TOTKAZ OF THE DAY

BEAUTY

مسور کی دال کا اُبٹن

دلکش نظر آنے کی تمنا خواتین میں صدیوں پرانی ہے اور ہر دور میں عورتیں اپنے دور کے مطابق حسن کو نکھارنے کے طریقے استعما ل کرتی آئی ہیں۔ جڑی بوٹیوں سے تو کبھی قدرتی اشیا سے خواتین شخصیت کو پُرکشش بناتی رہی ہیں۔ ذیل میں مسور کی دال کے ا بٹن سے حسن کو نکھارنے کی ٹپس پیش خدمت ہے، امید ہے اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔

- مسور کی دال کا اُبٹن بنا نے کے لیے آدھا کپ دودھ میں تین چمچ مسورکی دال اور ایک بادام ڈال کر رات بھر بھگو کے رکھیں۔

- صبح انھیں پیس کر چہرے گردن ہاتھوں اور پا ؤں پر لگائیں۔

- یہ چہرے کے داغ دھبے دور کرنے اور تازگی کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیے۔

CLEANING

زیورات کی صفائی

کپڑوں کے بعد خواتین جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں وہ جیولری ہے۔ ان کی اولین خواہش ہوتی ہے کہ جیولری نئے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ خوشنما بھی ہو۔ زیورات کے انتخاب و استعمال کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی کا مسئلہ بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے۔ جیولری چونکہ بہت ہی نازک ہوتی ہے اور خاص طور پر سونے کی جیولری ہو تو اس کی صفائی کا رسک لینا آسان نہیں۔ اکثر خواتین زیورات کی صفائی کے لیے جیولروں کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ درج ذیل ٹوٹکا انھیں اس زحمت سے بچانے کے لیے ہی پیش کیا جا رہا ہے، جس سے ان کا وقت بھی بچے گا اور رقم بھی۔

- گرم پانی میں سوہاگہ اور نمک ملا لیں۔

مزید پڑھیے۔

COOKING

خربوزہ اور گوشت

کھانا پکاتے وقت گوشت کو گلانا بہت اہم ہوتا ہے۔

بعض اوقات گوشت ایسا آجاتا ہے جو گلنے ہی میں نہیں آتا۔

خربوزے کے چھلکے پھنکنے کی بجائے ان کو سکھا کر رکھ لیں اور گوشت میں ڈال دیں تو وہ گل جائے گا۔

مزید پڑھیے۔

GENERAL

کچن سنک کی صفائی

 کچن کی حدود میں سنک ایک ایسی جگہ ہے جسے سب سے زیادہ صاف ہونا چاہیے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر ہمارے کچن کے سنک میں ہی سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ سب سے زیادہ استعمال بھی اسی کاہورہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے۔

HEALTH

کان کا درد

مرض کیسا ہی کیوں نہ ہو، انسان اس سے فوری چھٹکارے کا ہمیشہ سے خواہاں رہا ہے۔ اور جب بات ہو کان کے درد جیسی تکلیف کی تو سوچ کر ہی روح فنا ہونے لگتی ہے۔ لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ذیل میں ہم اس سے متعلق ایک ایسا ہی ٹوٹکا پیش کر رہے ہیں جونہ صرف کان کے درد کے لیے مفید ہے بلکہ کان کے دیگر امراض کے لیے بھی تیر بہ ہدف نسخہ ثابت ہوگا۔

- مولی کے رس میں ہم وزن کا تلوں کا تیل ملائیں اور ہلکی آنچ پر رکھیں۔

- جب رس جل جائے اور خالی تیل رہ جائے تو اسے چھان کر بوتل میں محفوظ کرلیں ۔

مزید پڑھیے۔